فیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا

0
405

کراچی:

پاکستان کے ناموراداکارفیروزخان کی اہلیہ نے اداکارکے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ بتادی۔

پاکستان کے ناموراداکاراورڈرامہ’ خانی‘ سے مشہورہونے والے فیروزخان نے اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کی ایک بڑی تعداد کواپنی طرف راغب کیا تھا۔ اداکارکے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پربھی بہت سے مداح انہیں فالوکرتے تھے تاہم اچانک ہی اداکارکی جانب سے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔ اداکار کا اس متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

اب انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ ان کی اہلیہ علیزے فیروزخان نے خود ہی بتادی۔ علیزے خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شئیر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں۔ اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ یہ روحانی سفرآپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here