کوالا لمپور:
نیپال سے آسٹریلیا جانے والی پرواز میں دو ماہ کی بچی کا انتقال ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر ایشیا کی پرواز D 7236 میں سعودی جوڑا اپنی دو ماہ کی بیٹی کے ہمراہ کوالالمپور سے پرتھ جارہے تھا کہ دوران پرواز اچانک بچی کی طبیعت بگڑ گئی اور ہر کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکی۔
پرتھ ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد دوماہ کی فرح کا معائنہ کیا گیا جہاں میڈیکل اسٹاف نے بچی کو مردہ قرار دے دیا، پولیس نے والدین اور اسٹاف کا بیان بھی قلم بند کیا۔ سول ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایئر ایشیا کا کہنا ہے کہ ننھی فرح کی موت کی وجہ کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا جب کہ والدین کا موقف ہے کہ فلائٹ سے قبل بچی کی طبیعت بالکل ٹھیک تھی۔