مانچسٹر:
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے نسل پرستی میں ملوث کرکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو بھی ڈوپنگ اور میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں جیسی سخت سزا دینا چاہیے، اگر ہمارے کھیل میں اس قسم کی چیزیں موجود ہوں تو پھر ان سے ایک جیسے ہی انداز میں نمٹنا چاہیے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کوئی پلیئر دوران میچ انسداد نسل پرستی قانون کی 3 بار خلاف ورزی کرے تو اس پر تاحیات پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔