وسیم اکرم کراچی کے ساحل پر گندگی دیکھ کر برہم

0
424

کراچی:

کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل پر گندگی دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں بیوی کو لاکر بہت بڑی غلطی کردی ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک بار پھر سی ویو کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز یہاں آکر گھومنا پھرنا اچھا لگے گا لیکن لگتا ہے کہ یہاں بیوی کو لاکر بہت بڑی غلطی کردی ہے، جتنی گندگی یہاں پڑی ہے اس کا الزام کسی پر نہیں لگانا بلکہ خود کو اس گندگی کا الزام دینا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شنیرا پوری دنیا کو کہتی ہیں پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے لوگ بھی واقعی خوبصورت ہیں لیکن کچھ گندے لوگ بھی ہیں جو سمندر میں گندگی پھینکتے ہیں۔ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن کو نصیحتیں کرنے کا شوق ہے وہ اب نصیحتیں کریں، آپ بتائیں کہ کیسے لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کریں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کراچی کے ساحل پر پھیلی گندگی اور صفائی کے ناقص ترین انتظامات پر اپنی برہمی کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here