جنوبی وزیرستان کے علاقے مدینہ موڑمیں دھماکا

0
99

جنوبی وزیر ستان:

تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں دھماکا ہوا جس سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جنوبی وزیرستان میں تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں برساتی نالے میں بارودی سرنگ پڑی تھی، جسے 8 سالہ بچے افنان نے اٹھا کرجیسے ہی کھیلنا شروع کیا تودھماکہ ہوگیا۔

دھماکے سے بچے کی ٹانگیں زخمی ہوئیں تاہم بچے کو فوری طورپرمولے خان سرائے اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغازکردیا۔

 

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے قریب جنڈولہ کے مقام پرانڈرکمانڈ 28 برگیڈ 225 ونگ تانگہ اعظم کے پوسٹ کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 5 جوان زخمی اورایک حوالدار نعیم شہید ہوگیا۔ زخمی ہونے والوں میں نائب صوبیدار ظفر نعیم ، نائیک عبدالجلیل ، سپاہی حیدر ، سپاہی ایمراز شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here