کراچی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

0
388

کراچی:

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راشد نامی ملزم نے اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا گیا ہے، دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں، راشد نامی ملزم نے اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کیا ہے، ملزم راشد سرجانی ٹاؤن میں ہی پنکچر کی دکان چلاتا ہے، مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here