گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی، سربراہ پی ڈی ایم

0
90

اسلام آباد:

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا، گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کریں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here