نئی دہلی:
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو بزدل انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میں چین کو جواب دینے کی ہمت نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی میں ملک کی سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت اور اہلیت موجود نہیں ہے۔
کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میں چین کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں، مودی کی بزدلی نے بھارتی فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں کردیں اور بھارت میں کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جب سے مودی کی حکومت آئی ہے چین کی جانب سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے اور اس حکومت میں بھارتی فوج کو جتنا نقصان پہنچا ہے اتنا تاریخ میں کبھی نہیں پہنچا۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے راہول گاندھی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کو کچھ کہنے سے قبل اپوزیشن لیڈر کو اپنے دادا جواہر لال نہرو سے پوچھنا چاہیئے جنہوں نے چین کو بھارت کی زمین دیدی تھی۔