کلنٹن نے ارتھ ڈے کے حوالے سے ”امپائر بلڈنگ پلے بک” کا افتتاح

0
117

نیویارک (پاکستان نیوز)سابق صدر بل کلنٹن نے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز، گورنر کیتھی ہوشل اور امپائر اسٹیٹ ریالٹی ٹرسٹ کے چیئرمین ، صدر اور سی ای او انتھونی کے ساتھ مل کر ارتھ ڈے کے حوالے سے ”امپائر بلڈنگ پلے بک” کا افتتاح کر دیا جس میں تعمیراتی کمپنیوں، فیکڑیوں اور دیگر یونٹس کو کاربن کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں، سابق صدر کلنٹن نے ماحول میں کاربن کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ ہمیں آئندہ دو برسوں کے دوران اس سلسلے میں اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ،اس سے پہلے کہ موسمیاتی تبدیلی کے بدترین نتائج ہم پر ایک ٹن اینٹوں کی طرح گریں۔اس موقع پر میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہمیں جرات مند ہونا پڑے گا، ہمیں مستقبل کا سامنا کرنے کے لئے کافی جرات مند ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر گورنر ہوشل نے کہا کہ بگ ایپل کا چمکتا ہوا مینار یعنی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ باقی دنیا کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گی۔نیویارک ریاست اکیلے نہیں جا سکتی۔ ہم جن بڑی عمارتوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر نیویارک شہر میں ہیں۔ لہذا، آپ کو ہماری ٹیموں کے درمیان ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پراجیکٹ سے مزید ایک لاکھ کے قریب نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، 20 بلین ڈالر کا معاشی اثر پڑ ے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here