نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی نائب صدر کمیلا ہیرس کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، وائٹ ہائوس نے کمیلا ہیرس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ، نائب صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کمیلا ہیرس میں کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، وہ اپنی رہائش گاہ سے سرکاری ذمہ داری نبھاتی رہیں گی، ترجمان کے مطابق کمیلا ہیرس حالیہ دنوں میں صدر بائیڈن کے قریب نہیں گئی ہیں، اس لیے صدر بائیڈن خود کو قرنطینہ نہیں کریں گے۔