فیلڈ مارشل کا کامیاب دورہ!!!

0
37

فیلڈ مارشل کا کامیاب دورہ” امریکہ اور یورپ “، کیا عالمی سیاست میں اہداف مقرر ہو گئے ؟امریکہ میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے والے ایم کیو ایم کے بابر غوری نے اسٹبلشمنٹ سے رابطے بحال کیوں اور کیسے کئے ، فیلڈ ماشل جنرل عاصم منیر پھر امریکہ کا دورہ کرکے اور نمایاں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملا قاتیں کرکے بلجیم پہنچ گئے ہیں ، یہاں یورپی یونین میں بھی فیلڈ مارشل پھر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، انکے امریکہ اور یورپ سے بڑے تعلقات کی وجہ کیا ہے ؟، اسکی وجوہات جاننے کی جستجو سب کو ہے ؟اس مرتبہ بھی انکے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی یہاںامریکہ میں موجود تھے، فیلڈ مارشل نے امریکہ کے دورے کے دوران اہم امریکی حکام کے علاوہ وہاں بسنے والے پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ، ایم کیو ایم کے نمایاں رہنما بابر غوری جو ان دنوں ہیوسٹن میں کاروبار کے ساتھ خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزرا ر رہے ہیں ،فیلڈ مارشل کے دورہ امریکہ میں بہت فعال کردار ادا کرتے نظر آئے، بابر غوری گزشتہ مہینے خاموشی سے پاکستان آئے، کہا جاتا ہے کہ ان کی موجودہ “اسٹبلشمنٹ “سے کئی ملاقاتیں ہوئیں ، اور جب “فیلڈ مارشل “رواں مہینے دوسری بار امریکہ کے دورے پر آئے تو ، بابر غوری نے امریکہ میں بسنے والی امریکن پاکستانیوں کا ایک نمائندہ اجتماع منعقد کیا ، سنا ہے فیلڈ مارشل نے بابر غوری کی طرف سے کامیاب اجتماع پر انکی تعریف کی اور دو مرتبہ ذکر کیا، اسی طرح دورہ یورپ میں بھی فیلڈ مارشل کی بعض اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں کہا جاتا ہے کہ بابر غوری نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے سرگوشی کرتے ہوئے کہا ”سر آپ ”فیلڈ مارشل صاحب”سے کہیں کہ وہ انہیں سیاست میں ایم کیو ایم کے پلیٹ فام سے فعال ہونے دیں ، وہ ایم کیو ایم کو بھی سنبھال لیں گے ، اور بحیثیت گورنر سندھ ، کامران ٹیسوری سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ، اور ساتھ کہا کہ ”سر ”ایک موقع دیں ، پھر انکا کمال دیکھیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here