مقبوضہ کشمیر میں 500 ہندوؤں کو ڈومیسائل دے دیئے گئے

0
146

اسلام آباد:

آزاد کشمیر کے سیکرٹری لبریشن سیل منصور ڈار نے کہا ہے کہ وادی میں 500 ہندوؤں کو ڈومیسائل دے دیئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ سے جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ کیلیے وزیرخارجہ و سیکریٹری دفاع کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

چیئرمین رانا شمیم کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکی گئی،جس میں اقوام متحدہ اور او آئی سی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیری کی نسل کشی ،دوستی بس سروس کی صورتحال اوربھارتی فائرنگ سے جانی ومالی نقصانات پر غور کیا گیا اور متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔

 

آزاد کشمیر کے سیکرٹری لبریشن سیل منصور ڈار نے بتایا کہ ہندوؤں کووادی میں رہائش دی جا رہی ہے،5سوہندوؤں کو ڈومیسائل دے دیئے گئے مزید5ہزار دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here