چکوال موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم،3 جاں بحق

0
861

چکوال میں کلر کلہار موٹر وے پر مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق کلرکہار موٹر وے پر ٹریلر اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئی، حادثےمیں 3 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد زخمی اور جاں بحق افرادکو ٹراماسینٹرکلر کہار منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثہ دوسری لائن سے ٹریلر ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سےپیش آیا، مسافر بس سرگودھا سے چکوال جا رہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here