کاٹھور کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

0
519

کراچی:

کاٹھور کے قریب سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

کاٹھور کے قریب سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ ساغر، 25 سالہ فاروق اور 10 سالہ ایبرون شامل ہیں جن کا تعلق محمود آباد کرسچن آبادی سے ہے جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں بقائی ٹول پلازہ منتقل کیا گیا۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اپنی خراب کار کو دھکا لگا رہے تھے کہ عقب سے گاڑی نے ٹکر ماری، زخمی ہونے والے دونوں افراد کار میں بیٹھے تھے، مرنے والوں کے ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور ورثا جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نجی اسپتال سے گھر لے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here