پی پی پی رہنما تاج حیدر کے گھر 3 ماہ میں چوری کی تیسری واردات

0
439

کراچی:

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر 3 ماہ میں تیسری بار چوری کی واردات ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر تیسری بار چوری کی واردات ہوئی ہے، 3 ماہ میں مسلسل تیسری بار ہونے والی چوری کی اس واردات میں ملزمان فلیٹ کے تالے توڑ کر گھر میں موجود نقدی اور زیورات لے اڑے جب کہ حیران کن طور پر تینوں بار چوری کی یہ واردات 9 تاریخ کو ہی ہوئی۔

تاج حیدر کا کہنا ہے کہ وہ اجلاس سے واپس آئے تو گھر کا تالا کٹا ہوا تھا اور سامان بکھرا پڑا تھا، الماریاں وغیرہ بھی کھلی پڑی تھیں، پچھلی بار بھی چوری کی دونوں وارداتیں 9 تاریخ کو ہوئی تھیں اور اس بار بھی 9 کو ہی ہوئی جب کہ پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے۔

 

دوسری جانب گزری پولیس نے تاج حیدر کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ الزام نمبر 460/2019 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here