بھارتی فوج کی وادی لیپا پر فائرنگ، 2 شہری زخمی، 7 مکانات تباہ

0
111

ہٹیاں بالا /  اسلام آباد:

بھارتی فوج کی وادی لیپاء کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، 2افرادزخمی، سات مکانات تباہ،تعلیمی ادارے اور بازار بند جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

بدھ کی صبح تقریبا چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کے سرحدی دیہاتوں لبگراں ،سد پورہ اور انٹلیاں پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی۔ لبگراں کے دو افراد انور یعقوب اورمحمد عمر زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال داخل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 7مکان تباہ ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری کے باعث بدھ کے روز وادی لیپا کے تمام بازار اور تعلیمی ادارے بند رہے۔

پاک فوج نے دشمن کی گولہ باری کا موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا۔دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرآہلو والہ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ میں طلب کر کے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here