ایک اور بھارتی جھوٹ بے نقاب؛ 2 دہشتگرد پکڑنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، آئی ایس پی آر

0
333

راولپنڈی:

بھارت کی جانب سے خطے میں کشیدگی بڑھانے اور اپنے عوام کو جنگی جنون میں مبتلا کرنے کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اور میڈیا نے ایل او سی پر 21 اگست کو 2 دہشت گرد پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ درحقیقت 21 اگست کو ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں محمد ناظم اور خلیل احمد نامی 2 کسانوں نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کی۔
واقعہ پر فوجی حکام نے 27 اگست کو ہاٹ لائن پر رابطہ کیا، 3 ستمبر کو پاکستانی حکام نے اس معاملے پر بھارتی حکام سے ہاٹ لائن پر بات کی، بھارتی حکام نے دونوں پاکستانی شہریوں کی موجودگی کااعتراف کیا۔ بھارتی حکام نے پاکستانی حکام کے مطالبے کی توثیق اور ضابطے پر عمل کا وعدہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ واقعہ پر فوجی حکام نے 27 اگست کو ہاٹ لائن پر رابطہ کیا، 3 ستمبر کو پاکستانی حکام نے اس معاملے پر بھارتی حکام سے ہاٹ لائن پر بات کی، بھارتی حکام نے پاکستانی حکام کے مطالبے کی توثیق اور ضابطے پر عمل کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جارہی ہے، بھارتی میڈیا 2 پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے کر حقائق مسخ کررہا ہے.

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here