مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

0
119

سری نگر:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین گرفتار

 

آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کو 73 روز ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here