یارکشائر:
اسلام فوبیا میں مبتلا مشتعل برطانوی جوڑے نے سلور ڈیل کے نزدیک مسافر بس میں مسلم طالبات کو پہلے ہراساں کیا اور پھر ایک باحجاب طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر 40 سالہ برطانوی خاتون اور ان کے شوہر کی جانب سے 14 سالہ باحجاب مسلم طالبہ کو دھکے دیکر زمین پر گرا کر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر یارکشائر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برطانوی جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔
شمالی برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو میں ایک بس کے اندر برطانوی جوڑے کو اسکول کی باحجاب مسلم طالبات پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، برطانوی جوڑے نے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نازیبا استعمال کی اور حجاب کو برا بھلا کہا۔