کراچی:
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزارقائد کے اطراف چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزارقائد کے ارد گرد چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران کے کردارکی بھی تحقیقات کی جائے گی جبکہ مزارقائد مینجمنٹ سوسائٹی نے چائنہ کٹنگ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوآگاہ کیوں نہ کیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے کاسموپولیٹن سوسائٹی کی جانب سےغیرقانونی تعمیرات کی شکایت پرڈی جی نیب کراچی کوتحقیقات کا حکم دیا ہے۔