کروڑوں روپے کی ہیروئن لاہور سے دبئی لے جانے کی کوشش ناکام

0
117

لاہور:

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ ایک مسافر کے سامان سے آئس منشیات برآمد کرلی گئی جو غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز EK.624 سے دبئی جارہا تھا۔

اے ایس ایف نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو سامان سے 7 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مسافر عامر سہیل کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔

 

حکام کے مطابق آئس مہارت کے ساتھ بیگ کے اندر چھپائی گئی تھی، مسافر کو تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here