پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہے، امین الحق

0
449

اسلام آباد:

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہے اور مختلف پروگرامز کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کیا جارہا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق بدھ کو تین روزہ انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس برائے ڈیجیٹلائزیشن و سائبر سیکیورٹی کی اختتامی تقریب ہوئی جس میں مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے۔

اختتامی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے امین الحق نے کہا پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں اب دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہے،سافٹ ویئر ایکسپورٹ میں ریکارڈ برآمدی ترسیلات کا حصول وزارت آئی ٹی کا امتیاز ہے لیکن یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ سائبر اسپیس ففتھ جنریشن وارفئیر ڈومین ہے اورحال ہی میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی توجہ کا مرکز بنی ہے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کو بھی سائبر کرائم جیسے ایشوز کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل میں آئی ٹی کے وسیع شعبے میں تیزی سے کام کررہے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے پاکستانی عوام کو ہم آہنگ کرنے کیلئے انقلابی پروگرامز ترتیب دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا وزارت آئی ٹی کے مختلف پروگرامز کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کیا جارہا ہے، ڈی جی اسکلز پروگرام سے 12 لاکھ سے زائد فری لانسرز کو مطلوبہ تربیت دی جا چکی ہے جب کہ پس ماندہ اور دور دراز علاقوں تک فائبر آپٹک کی رسائی اور براڈ بینڈ سروس کی فراہمی کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here