سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی

0
312

کراچی:

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 550 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے1276 ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 روپے اور 471 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیموں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان،  فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ  سونے کی قیمت گھٹ کر70 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 60 ہزار 14  روپےہوگئی۔  تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 900 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 771 روپے60 پیسے پرمستحکم رہی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here