ملک میں ایک بار پھر مہنگائی کی شرح میں اضافہ

0
642

اسلام آباد:

حساس قیمتوں کے انڈیکس کے لحاظ ہفتہ وار بنیاد پر گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصداضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 12 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ملک میں مہنگائی کی شرح 12.40 فیصد رہی ہے، تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.71 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران جن 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے، چینی، آلو، پیاز، بکرے اور گائے کا گوشت، دال چنا، دال مونگ، مرغی، آٹا، دہی اور تازہ دودھ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

 

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ان میں ٹماٹر، لہسن، دال ماش، دال مسور، دال مونگ، سرسوں کا تیل، گڑ اور ایل پی جی سمیت 9  اشیائے ضروریہ شامل ہیں،  جب کہ 28 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں133.82 فیصد، پیاز 92.55 فیصد،  چکن  13.83 فیصد، دال مونگ 72.47 فیصد، دال ماش 48 فیصد، کھانے کا گھی 35.94 فیصد اور چینی 31.53 فیصد مہنگی ہوئی۔  جب کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 72.12 فیصد، انڈے کی قیمتوں میں 1.03 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں13.15 فیصد کمی واقع ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here