پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان ون ڈے اورٹیسٹ میچ ملتوی

0
108

لاہور:

پی سی بی نے پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ کے درمیان ون ڈے اورٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی نے پاکستان اوربنگلا دیش کرکٹ کے درمیان ون ڈے اورٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ بورڈز نے سیریز میں شامل دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 تا 9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ سے شروع ہونے والاپاکستان ایک روزہ کپ بھی غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here