برطانیہ میں کورونا وائرس کے ’ضدی مریضوں‘ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

0
415

لندن:

برطانیہ نے ہنگامی اور غیر معمولی اقدامات کے تحت پولیس کو کورونا وائرس کے ضدی مریضوں کی گرفتاری کا اختیار دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں نئے قوانین کے تحت پولیس سمیت دیگر حکومتی اداروں کو وائرس سے نمٹنے کے لیے وسیع اختیارات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کی تجاویز کی مدد سے تیار کیے گئے یہ قوانین 2 سال کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

یہ قوانین اسکاٹ لینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور لندن میں اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے بنائے گئے ہیں جنہیں صرف اشد ضرورت کے وقت ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ ان قوانین سے حاصل ہونے والے اختیار کے تحت پولیس کسی بھی ایسے مریض کو گرفتار کرسکتی ہے جو اسپتال میں اپنا علاج کرانے یا قرنطینہ میں جانے سے انکاری ہو۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قوانین عوام کی بھلائی کیلیے بنائے گئے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو اس موزی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار کے لگ بھگ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 71 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here