وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ملاقات کیلیے طلب کرلیا

0
104

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بات کرنے کے لیے احسان مانی کو طلب کرلیا۔

پاکستان کرکٹ کے معاملات پر بات چیت کیلیے وزیراعظم اور چیف پیٹرن عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آج طلب کیا ہے، اس موقع پر بورڈ میں کی جانے والی حالیہ تقرریوں اور مالی معاملات پر بات چیت کی جائے گی، قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے حکومتی اجازت کی بھی درخواست کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میچز لائیو سٹریم کرنے والی ویب سائیٹ کا معاملہ بھی وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے، اس پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here