کراچی میں ایم کیو ایم رکن اسمبلی کے گھر کے باہر فائرنگ، 2 افراد زخمی

0
93

کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے بہنوئی اور برادرنسبتی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں ان کی شناخت شاہین اوریوسف کےنام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا جب کہ رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کے مطابق زخمیوں میں ایک ان کے بہنوئی اور دوسرا برادر نسبتی ہے۔

 

دوسری جانب ایم کیوا یم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے واقعے کی مذمت  کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here