منیب بٹ نے عامر لیاقت کو پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا

0
89

کراچی:

ڈرامہ اداکار منیب بٹ نے عامر لیاقت حسین کو پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔

اداکار منیب بٹ نے انسٹا گرام پر کچھ ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں وہ کچھ سوالات کے جواب دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پہلی ویڈیو میں اُن سے پوچھا گیا کہ اُن کی پسندیدہ شخصیت کون ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری پسندیدہ شخصیت عامر لیاقت حسین ہیں۔

منیب بٹ سے ایک سوال یہ بھی پوچھا گیا کہ اب تک انہوں نے اپنے آپ سے متعلق کونسی افواہیں زیادہ سنیں؟ اس سوال کے جواب میں منیب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگائے ہیں، پتا نہیں لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

 

اداکار سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا کبھی انہوں نے انسٹا گرام پر کبھی کسی نفرت کرنے والے کو جواب دیا ہے جس پر منیب بٹ نے کہا کہ مجھ سے نفرت کرنے والے لوگ بہت کم ہیں، واقعی میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسی طرح ہوں، عام طور سے میں ایسے لوگوں کو جواب دینا نظر انداز ہی کرتا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here