ڈیلٹا ویئرنٹ :مارکیٹ میںفروخت میں کمی

0
167

نیویارک (پاکستان نیوز) کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر مارکیٹ متاثر ہوئی ہے اور ری ٹیل فروخت توقع سے زیادہ 1.1 فیصد تک گر گئی ہے ، بھارتی کرونا وائرس ڈیلٹا ویئرنٹ کے تیزی سے پھیلائو کی وجہ سے مارکیٹ متاثر ہو ئی ہے ، رواں برس جولائی کے دوران ری ٹیل سیلز 1.1 فیصد تک پہنچ گئی ہیں جبکہ ڈو جونز کی جانب سے یہ شرح 0.3 اور 0.7 کے درمیان بتائی گئی تھی ۔کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آٹو موبائلز کی فروخت میں بھی 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، پی این سی میں چیف اکانومسٹ گُس فوشر نے بتایا کہ اس کے باوجود کہ جولائی میں ری ٹیل سیلز میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن صارفین کی جانب سے رقم خرچ کیے جانے کی شرح مثبت رہی ہے ۔صارفین کی جانب سے خرچ کرنے کی سرگرمیوں میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ری ٹیل فروخت کم ہونے سے مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا ، مارکیٹ میں فروخت کی سرگرمیوں کے حوالے سے سب سے زیادہ کمی موٹر وہیکل اور پارٹس ڈیلر کے کاروبار میں دیکھی گئی ہے جس میں 3.9 فیصد تک کمی آئی ہے ۔ کپڑوں کی خریداری میں 2.6 ، کھیلوں کے سامان ، موسیقی کے آلات اور کتابوں کی فروخت میں 1.9 فیصد تک کمی رہی جبکہ مجموعی طور پر آن لائن فروخت میں 3.1 فیصد تک کمی آئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ملک میں توانائی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گیسو لائن کی فروخت میں 2.4 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور بارز میں کاروبار 1.7 فیصد تک بڑھا ہے ۔کھانے اور پینے والی اشیا کی فروخت میں 38.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here