اسرائیل میں میوزیکل ایونٹ کے دوران فلسطینی جھنڈا لہرا دیا گیا

0
92

یورپ کی جانب سے اسرائیل میں منعقدہ میوزیکل مقابلے میں آئس لینڈ کے فنکاروں نے فلسطینی جھنڈا لہرا دیا۔

یورپ کا مشہور زمانہ میوزیکل مقابلہ “یورو ویژن” اسرائیل میں کرانا انتظامیہ کو مہنگا پڑگیا، مقابلے کے دوران اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم پر گلوکار بھی چپ نہ رہ سکے آئس لینڈ کے فنکاروں نے تقریب میں فلسطینی جھنڈا لہرا دیا۔

آئس لینڈ کے فنکاروں کی جانب سے جھنڈا لہرانے کے اقدام پر متعصب انتظامیہ بھڑک اٹھی۔ انتظامیہ نے فنکاروں سے نہ صرف جھنڈا چھین لیا بلکہ جرمانے سمیت مختلف انتقامی کارروائیوں کی دھمکیاں بھی دیں۔

 

دوسری جانب آئس لینڈ بینڈ کے فنکاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے انھیں ائیر پورٹ پر بھی ہراساں کیا جب کہ سوشل میڈیا پر دن بھر آئس لینڈ کے فنکاروں کی تعریف کی جاتی رہی۔

واضح رہے کہ ایونٹ اسرائیل میں کروانے پر فلسطینیوں نے تمام بینڈ سے اس کے بائیکاٹ کی اپیل کر رکھی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here