وہاب ریاض ورلڈ کپ اسکواڈ کو جوائن کرنے کیلیے انگلینڈ روانہ

0
104

لاہور:

ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے وہاب ریاض نے انگلینڈ کیلیے اڑان بھرلی۔

وہاب ریاض برسٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے، محمد عامر ایک روز قبل ہی اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔ دوسری جانب ڈراپ کیے جانے والے فہیم اشرف نجی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے کے خواہاں تھے، ذرائع کے مطابق مینجمنٹ نے ان کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ہی رکنے کی ہدایت کردی ہے۔

آصف علی کی امریکہ میں انتقال کر جانے والی بیٹی کی نماز جنازہ جمعرات کو فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں ادا کی جائے گی، ان کی انگلینڈ روانگی کا فیصلہ تا حال نہیں کیا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here