قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق ورلڈکپ میں انگلش بولرز کی رہنمائی کریں گے۔
سابق پاکستانی اسپنر نے نمائندہ ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ وہ 30 مئی کو لندن روانہ ہو رہے ہیں اور 5 میچز میں میزبان ٹیم کے ساتھ رہیں گے، انھوں نے کہا کہ میرا 2 سالہ معاہدہ ختم ہو چکا اور اب مزید چند روز کیلیے بلایا گیا ہے، البتہ میری اولین ترجیح اب بھی پاکستان ہی ہے جب کبھی مجھے پی سی بی نے بلایا، دستیاب ہوں گا۔