قائد اعظم کے یوم ولادت پر شوبز فن کاروں کا خراج عقیدت

0
110

کراچی:

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح  کے 144 ویں یوم ولادت پر شوبز فن کاروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد مملکت کا تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم ولادت ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقاریب اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔

نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز فن کاروں نے بھی اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قول اُن کی تصاویر کے ساتھ شیئر کرکے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکار مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آج قائد کی سالگرہ کی یاد میں اُن نظریات کو زندہ کرتے ہوئے ان کی یادوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس پر انہوں نے اس عظیم قوم کی تعمیر کی۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ قول بھی لکھا کہ  ’’ عقیدے ، نظم و ضبط اور فرائض کے لیے بے لوث عقیدت کے ساتھ ، ایسی کوئی بھی قابل قدر چیز نہیں ہے جو آپ حاصل نہیں کرسکتے‘‘۔

اداکار شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر بابائے قوم کی تصویر شیئر کی ساتھ ہی تصویر کے کیپشن میں مشہور قول بھی لکھا کہ زمین پر موجود دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔

اداکارہ ریما خان نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو یوم دلاوت مبارک ہو۔

” فیروز خان نے یوم دلاوت کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی جلسے کے دوران کی ایک مشہور تصویر شیئر کی۔

 

اداکارہ نور بخاری نے بھی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابائے قوم کو سالگرہ مبارک، ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ نے ہمیں آزادی دلوائی اور ایسی مملکت دی جہاں ہم سکون سے رہ سکتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here