پارک لین کیس: آصف زرداری کی احتساب عدالت میں ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

0
105

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک لین کیس میں آصف زرداری کی احتساب عدالت میں ٹرائل فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

ہائیکورٹ میں آصف علی زرداری کی پارک لین کیس میں نیب دائرہ اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

وکیل فاروق نائیک نے استدعا کی کہ یہاں دائرہ اختیار چیلنج ہے، سپریم کورٹ میں مقدمات سندھ منتقل کرنے کی درخواستیں زیر التوا ہیں، درخواستوں پر فیصلے تک نیب کو احتساب عدالت میں شواہد ریکارڈ کرانے سے روکا جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ شواہد ریکارڈ ہونے دیں نیب نے کون سا 30 دن میں فیصلہ ہی کروا لینا ہے، المیہ ہی یہ ہے نیب مقدمات پر وقت پر فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہم نے ایک کیس میں دس گواہان کے بیانات کرادیے لیکن یہ وکیل جرح ہی نہیں کر رہے، دائرہ اختیار سے متعلق بلال شیخ کی درخواست بھی آصف زرداری کیساتھ مقرر کی جائے۔

عدالت نے درخواستیں ایک ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here