ملک بھر میں دینی مدارس کی رجسٹریشن شروع

0
69

اسلام آباد:

ملک بھر میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغازہوگیا ہے حکومت رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کر سکے گی۔

پیر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مدارس رجسٹریشن دفاتر نے کام شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاحال کسی مدرسہ نے رجسٹریشن فارم حاصل نہیں کیا، وزارت تعلیم کے رابطہ دفتر سے8سے 10مختلف مدارس کے مہتمم حضرات نے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی مہتمم براہ راست رجسٹریشن فارم کے حصول کے لیے نہ آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ مزید کچھ امور پر مشاورت چاہتی ہے، مکمل تحفظات کے خاتمے کے ساتھ ہی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائیگا۔

 

مدارس وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ منسلک ہونگے، ملک کے133اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کیے گئے ہیں، پنجاب میں 35، سندھ میں 24اور خیبر پختونخوا کے 31اضلاع میں دفاتر اور رابطہ آفیسرز متعین کئے گئے بلوچستان میں 25، آزاد کشمیر میں 9اور گلگت بلتستان میں 8مراکز قائم کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here