راولپنڈی:
ترکی میں غیرقانونی طور پر مقیم چالیس پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا جو اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے چالیس پاکستانی شہریوں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن اور این جی اوز کے تعاون سے ایئرپورٹ پر ڈی پورٹیز کو کھانا، کپڑے اور جوتے فراہم کیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق آنے والے پاکستانی باشندوں کے لیے کھانا، کپڑے، جوتے دو بڑی این جی اوز کی جانب سے فراہم کیے گئے۔