وزیراعظم نے گندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

0
91

اسلام آباد:

گندم بحران پر وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔

گندم کے بحران پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔ کمیٹی حالیہ گندم بحران کی تحقیقات کرے گی اور بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ملک میں گندم کے موجودہ ذخیرے اور مستقبل کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جب کہ گندم کی درآمد سے متعلق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کا جائزہ بھی لے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here