راولپنڈی میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے دلہے کا والد ہلاک

0
617

راولپنڈی:

تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں دولہے کا والد جاں بحق ہوگیا جبکہ چچی اور شادی میں شرکت کے لیے آیا 14 سالہ بچہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کہوٹہ کے علاقے مٹور میں سجاد نامی نوجوان کی شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاِں لگنے سے دولہے کا والد اظہر محمود، چچی سونیا شہزادی اور شادی میں والدین کے ساتھ مندرہ سے آیا 14 سالہ بچہ صائم واحد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں دولہے کا والد اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کہوٹہ پولیس کے ڈیوٹی آفیسر اظہر محمود کاکہنا تھا کہ ایک شخص کی ہلاکت سمیت خاتون و بچے کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here