الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس

0
355

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواتین ارکان اسمبلی کو عین سینیٹ انتخابات سے قبل فنڈ جاری کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیر بخاری نے درخواست دی تھی۔ درخوست کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے یہ سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز اور علی رضا گیلانی سے متعلق مبینہ وڈیو پر بھی سماعت 11 مارچ کو کرے گا جس کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان کنول شوزب اور فرخ حبیب نے درخواست دے رکھی ہے۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا کے گزشتہ سینیٹ انتخابات کے ویڈیو اسکینڈل پر (ن) لیگ کی درخواست پر سماعت 9 مارچ کو ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here