6 ضمیر فروشوں کی انکوائری کرائی جائے، جی ڈی اے، ثبوت وزیر اعظم کو ارسال

0
268

کراچی:

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے ) نے تمام ثبوت وزیر اعظم کو ارسال کردیے ہیں لہٰذا وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ اپنے ان چھ ضمیر فروش ایم پی ایز کی انکوائری کرائیں۔

جی ڈی اے کے ارکان اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا ، شہریار خان مہر،نصرت سحر عباسی ، نند کمار گوکلانی ، عارف مصطفی جتوئی ، ڈاکٹر رفیق بانبھن نے سندھ اسبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعاون سے سندھ اسیمبلی کی اپوزیشن نے سیٹیں حاصل کی وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری کرائی جائے اسلام آباد کی طرح یہاں پر بھی انکوائری ہو، کہ وہ چھ احسان اور ضمیر فروش ایم پی ایز کون تھے ،ان کو ظاہر کیا جائے ،وزیر اعظم انکوائری کررہے ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ ہے کہ دھاندلی کا نوٹیس لیں،پیپلزپارٹی کے راتوں رات وہ ایم پی اے کیسے بیمار ہوئے،ایک ایم پی اے کا ووٹ دوسرے ایم پی اے نے کاسٹ کیا کہاں گیا الیکشن کمیشن ؟ ایک روز قبل تک ایک طاقتور وزیر بالکل صحتمند تھے بیلٹ پیپر دیتے ہوئے وہ اندھا ہوگیا اور اس کا بھی ووٹ کسی اور نے کاسٹ کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے 14 ایم پی ایز کے ووٹوں سے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سیٹیں نکل سکیں ،عمران خان اپنی صفوں سے غداروں کا صفایا کریں، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،کالی بھیڑوں کو پکڑے ہم نے پروف کے ساتھ وزیر اعظم کو درخواست بیجھ دی ہے،نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بے ضمیروں کے نام سب کے سامنے ہیں وزیر اعلی سرپرائز کی بات کررہے تھے ان کو جی ڈی اے نے بینقاب کیا ہے۔

علاوہ ازیں جی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں سینیٹ الیکشن میں ہونے والے معاملات کی تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا ہے اور خط کے زریعے ضمیر فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here