افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

0
114

کابل:

افغانستان میں 2 مختلف واقعات میں طالبان نے حملہ کرکے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں ڈیم کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق حملہ طالبان کی جانب سے کیا گیا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور مقابلے کے نتیجے میں 5 طالبان مارے گئے، تمام افراد ڈیم پر حملے میں ملوث تھے۔

 

دوسرا واقعہ صوبے بغلان میں پیش آیا جہاں یونی ورسٹی کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں طالب علم سمیت بس ڈرائیور ہلاک جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے، بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں لیکچرار اور طالب علم شامل تھے۔ پولیس حکام نے حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here