وفاق کا چرنا جزیرے کو سمندری پارک بنانے کا فیصلہ

0
76

اسلام آباد:

وفاقی حکومت چرنا کی ساحلی پٹی کو “دوسرا سمندری پارک” بنائے گی۔

‏‏وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے چرنا جزیرہ میں کورل ریفز کو بلیچنگ سے بچانے کا حکم دے دیا۔

امین اسلم نے چرنا جزیرے کا دورہ کرکے غوطہ خوری کی اور سمندر کی تہہ کاجائزہ لیا۔ وہ حفاظتی کٹ پہن کرسمندر میں اتر گئے اور غوطہ خوری کرتے سمندر کی تہہ میں کورل چٹانوں کے پاس پہنچ گئے جہاں انہوں نے گہرے پانی میں چٹانوں پر مونگے اور مرجان کے رنگوں کا مشاہدہ کیا کہ ‏بلیچنگ سے کورل چٹانوں کی کیا تباہی ہوئی؟۔

‏ملک امین اسلم نے چٹانوں کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں جس کی رپورٹ وہ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ وفاقی حکومت 4 کلومیٹر ساحلی پٹی چرنا کو “دوسرا سمندری پارک” بنائے گی۔ ‏چرنا “سمندر پارک” بننے سے علاقے میں ایکو سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ ‏وفاق کے اس بروقت اقدام سے قیمتی قدرتی اثاثہ بچ سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here