جارج لینڈے نے محمد رضوان کو ’’گھیرنے‘‘ کا پلان ظاہر کردیا

0
492

جوہانسبرگ:

جنوبی افریقی آل راؤنڈر جارج لینڈے نے محمد رضوان کو ’’گھیرنے‘‘ کا پلان ظاہر کردیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں لینڈے نے کہاکہ ہم نے جان بوجھ کر ایڈین مارکرم کو 30 میٹر سرکل کے بجائے مڈ آف پر تعینات کیا تاکہ رضوان اونچا شاٹ کھیلیں، مجھے خوشی ہے کہ انھوں نے پہلی ہی گیند کو باہر نکل کر کھیلا اور ہمیں وکٹ مل گئی، یہی ہمارا پلان تھا جو کامیاب ہوا، ہمیں انھیں جلد واپس بھیجنے کی خوشی اس لیے بھی ہوئی کیونکہ ہم جانتے تھے کہ وہ سیٹ ہونے کے بعد ہمیں کس قدر نقصان پہنچا سکتے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ان فارم وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here