”کارکردگی”

0
398
عامر بیگ

جو لوگ کہتے تھے کہ بجٹ پاس نہیں ہو سکے گا وہ اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں عوام دوست بجٹ پاس ہونے پر عوام کو اور تحریک انصاف کی عوامی حکومت کو مبارکباد، بجٹ میں طے کئے گئے اہداف بھی اسی کارکردگی سے حاصل ہونگے جس کامظاہرہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے کرتے آرہے ہیں ماحولیات پر کام عمران خان نے کیا کہ جسکی گواہی پوری دنیا دیتی ہے، ڈیمز عمران خان نے بنائے، پاکستان کی چیزیں جو انڈیا اور دوسرے ممالک اپنے نام سے بیچتے تھے اور آج تک کوئی ان چیزوں کو پاکستان کے نام کروانے تو دور کی بات ایسا سوچا بھی نہیں ،یہ بھی عمران خان نے کیے، پچھلے 50 سالوں سے پاکستان میں کوئی نئے بڑے ڈیم نہیں بنائے گئے ابھی عمران خان نے بیک وقت 10 ڈیموں پہ کام شروع کروایا، افغانستان مسئلے کا حل جو پچھلے 15 سال سے عمران خان بول رہا تھا وہ بھی اب عمران خان نے حل کروایا، موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی عمران خان نے بنائی، ای کامرس پالیسی عمران خان نے بنائی، ایمازون کو پاکستان میں عمران خان لائے، 10 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس عمران خان نے کیا ، یکساں قومی نصاب عمران خان نے بنایا، بند پڑی انڈسٹری کو فل کیپیسٹی پر عمران خان چلوائے، سولر انرجی جو شوباز 25 روپے یونٹ میں معاہدہ کر کے گیا ، 5 روپے میں وہ معاہدے عمران خان کرے، دنیا میں پاکستان کا باعزت مقام حاصل عمران خان کرے، قرضے عمران خان اتارے، نواز شریف اور زرداری کے ہارے ہوئے کیسز جس پر پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ہوا وہ عمران خان جیتے اور پیسہ بچائے، وزیراعظم ہاؤس کا پیسہ عمران خان بچائے، ٹیکس کولیکشن عمران خان بڑھائے، ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے قدم عمران خان اٹھائے، پوری دنیا میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم عمران خان لہرائے، دنیا کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عقیدت عمران خان بتائے، احساس پروگرام کے تحت غریبوں تک راشن اور کھانا عمران خان پہنچائے، مزدوری کے لیے دوسرے شہروں میں جانے والوں کو چھت اور کھانا عمران خان مہیا کرے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عمران خان دے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خیال عمران خان رکھے، بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کو آزاد عمران خان کروائے، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے عمران خان بچائے، پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز عمران خان بنے، ویزوں پر پابندی عمران خان ختم کروائے، نئے کالج اور یونیورسٹیز عمران خان بنائے، اسپیشل اکنامک زونز عمران خان بنوائے، ایکسپورٹس عمران خان بڑھائے، نئے شہر بھی عمران خان آ کر بسائے، پہلے سے موجود شہروں کا ماسٹر پلان بھی عمران خان آ کر بنائے، روس اور باقی ممالک سے تعلقات بھی عمران خان آ کر ٹھیک کرے، فیٹف سے بھی پاکستان کو عمران خان نکالے، نئے نہری نظام بھی عمران خان آ کر بنائے، موبائل فون کمپنیوں کو بھی پاکستان میں عمران خان لائے، ترسیلات زر بھی عمران خان بڑھائے، پاکستان میں سیاحت کو بھی پروموٹ عمران خان کرے، نئے سستے گھر بھی عمران خان بنا کر دے، نئے ہسپتال بھی عمران خان بنائے، کسان کو فصلوں کے بہترین ریٹ بھی عمران خان دلائے، اداروں میں اصلاحات بھی عمران خان لائے، دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کو آگے لے کر کھڑا ہو ایک الگ پہچان اور شناخت کیساتھ، جس لباس کو دنیا دہشت گردی سے جوڑتی تھی اسی لباس کیساتھ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات عمران خان کرے اور اس لباس کو عزت بھی عمران خان نے دلواء اگر بالکل نئی حکومتی کارکردگی پر کے پی کے میں ٹو تھرڈ میجورٹی مل سکتی ہے تو یہاں پر ایک لمبی لسٹ ہے جو نہ صرف آنے والے الیکشن میں بھرپور طریقے سے پی ٹی آئی کو ایک دفعہ پھر سے کامیاب کروائے گی بلکہ پاکستان کو دنیا میں قائد اعظم کا پاکستان بھی بنائے گی ایک ویلفیئر سٹیٹ کا خواب جسے عمران خان ریاست مدینہ سے تشبیہہ دیتا ہے وہ خواب بھی ضرور پورا ہو گا، انشااللہ!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here