بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی!!!

0
309
علامہ کوکب
علامہ کوکب

جاپان میں پچھلے 30 سال میں چوری نہیں ہوئی، قتل نہیں ہوا، کوئی بھوکا نہیں سوتا، زلزلے کے وقت کیمپوں میں سب کچھ رکھ دیا جاتاہے کوئی ایک چھٹانک ضرورت سے زیادہ نہیں لیتا ،دیانتداری میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں،سڑک پر ایک کروڑ پھینک دیں کوئی نہیں اٹھاتا، آپ کندھا ماریں سامنے والامعذرت کرتا دکھائی دیگا،ترقی اور ٹیکنالوجی میں دنیا سے دس سال آگے ہیں ، کام اتنا کرتے ہیں کہ وزیراعظم ہاتھ جوڑ کے آرام کے مشورے دیتا ہے ۔
سیگریٹ کی راکھ جھاڑنے کی ڈبیا جیب میں رکھتے ہیں ، صفائی اتنی سڑکوں میں منہ نظر آئے ، پابندی وقت اتنی کہ پانچ منٹ ٹرین لیٹ ہوئی تو پوری کمپنی بند کر دی جاتی ہے ، اخلاق اتنا بلند آپ حیرت سے منہ تکتے رہ جائیں گے ، اخلاص مہمان نوازی اور ثقافت کمال ، محبت وفا اتنی کہ جاپانی بیوی پوجا کرنے لگ جائے اور آپ کو اتنا کھلائے کہ موٹے ہونے کا خوف طاری ہو جائے ،چاول کی فصل مرغوب غذا ، ایک دفعہ قحط پڑا تو تیس سال کا ایسا ذخیرہ کر لیا کے دنیا سے چاول نایاب ہو گیا لیکن وہاں سے ختم نا ہوا،جاپانی جس کے ہوں گے بس پتھر پر لکیر ، نظام صحت ایسا کہ ٹوائلٹ آپ کو جسم کی پوری ڈیٹیل دے گا ، دو نمبری اور بے ایمانی کا تصور محال اور جس ملک میں لاکھوں لوگ مختلف تبلیغی اجتماعات میں جاتے ہوں جہاں لاکھوں لوگ دعوت دین و مسلک کیلئے سفر کرتے ہوں جہاں سے لاکھوں لوگ بیت اللہ عمرہ اور حج کیلئے جاتے ہوں ۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر ہر شہر میں جلوسوں میں لاکھوں لوگ شامل ہوں جس ملک میں ہر رات لاکھوں محافل میلاد اور دروس قرآن ہوتے ہوں جس ملک میں محرم کے یوم عاشورا میں لاکھوں لوگ غم حسین میں عزاداری کرتے ہوں جس ملک میں عید اور جمعے کے بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہوں جس ملک میں تسبیحات پڑھنے والے لاکھوں میں اور درود و سلام کی تعداد اربوں میں ہو ، وہ ملک ایمان داری میں دنیا میں 160ویں نمبر پر آئے اور کافروں کا جاپان Honesty میں نمبر ون ملک قرار پائے تو سوال تو اٹھے گا کہ ہم کس کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here