ن لیگ کا بیانیہ، باجوہ، فیض، عمران ، ثاقب اور آصف کھوسہ تباہی کے ذمہ دار

0
115

لندن(پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن ایک نیا جارحانہ بیانیہ تیار کررہی ہے جس میں باجوہ،فیض ،عمران خاں ،ثاقب نثار اور آصف کھوسہ کوایک منظم سازش کے ذریعہ ملک کو سیاسی انتشار کا شکار کرکے موجودہ حالت میں لانے کا ذمہ دار قرار دیاجائے گا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماوں نے نواز شریف سے سفارش کی ہے کہ باجوہ ، فیض عمران خان، ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ کو 2017 میں پی ایم ایل این کے رہنما اور ان کی حکومت کو بیدخل کرنے اور2018 میں پی ایم ایل کے مینڈیٹ میں دھاندلی کرکے تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنے کی سازش کرنے کا ذمہ دار قرار دیاجائے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ایم ایل کے تقریبا تمام افراد پارٹی کے نئے بیانیئے میں ان پانچوں کو نشانہ بنانے پر متفق ہیں۔ نئے بیانیئے میں پاکستان کے عوام کو بتایا جائے گا کہ 2017 میں جب ثاقب نثار کی زیر قیادت عدلیہ نے نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے ایک مانیٹرنگ جج کا تقرر کرکے اور ججوں پر نواز شریف اور ان کی فیملی اور ساتھیوں کے خلاف فیصلہ دینے کیلئے دباو ڈال کر اقامہ کیس میں نواز شریف کو انتخابی سیاست سے نااہل قرار دیا پاکستان کی ترقی رک گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ایل این جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر کسی بھی قیمت پر عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کا ذمہ دار قرار دیاجائے گا جس کے نتیجے میں 4 سال کے عرصے میں پاکستان موجودہ حالت کا شکار ہوگیا۔ گزشتہ سال اپریل عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعہ اقتدار سے بیدخل کئے جانے کے بعد عمران خان نے اس وقت جب جنرل باجوہ یونیفارم میں تھے ان کا نام لئے بغیر اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کھل کر ان کا نام لے کرجنرل باجوہ اور ان کے ساتھی جنرلوں پر عدم اعتماد کی تحریک نہ رکوانے پرانھیں غدار ،امریکی ایجنٹ اور شیطان کہہ کر تنقید کی لیکن انھوں نے جنرل فیض کے خلاف جن کے بارے میں ان کی خواہش تھی کہ آئی ایس آئی کے سربراہ رہیں ایک لفظ نہیں کہا۔ لیکن اکتوبر 2020 میں نواز شریف نے لندن سے اپنی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو انھیں اقتدار سے ہٹانے اور دھاندلی کے ذریعہ عمران خان کی حکومت قائم کرنے کا الزام لگایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here