نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی و مسلم کمیونٹی نے حال ہی میں ایک یہودی سے اسرائیلی پرچم چھیننے کے الزام میں گرفتار ہونے والے تارک وطن فلسطینی نژاد بشیر کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت اعلیٰ حکام سے بشیر کی مدد کی اپیل کی جا رہی ہے ، معروف پاکستانی تاجر شاہد خان اس سلسلے میں کلیدی کردارا دا کر رہے ہیں جنھوں نے نہ صرف جیل میں بشیر سے ملاقات کی بلکہ اس کو حلال کھانے کی فراہمی بھی شروع کروائی ، ضروری سامان، کپڑے اور بستر بھی فراہم کیا ، پاکستانی کمیونٹی نے ناسو کائونٹی کے چیف ایگزیکٹو بروس بلیک مین کے قریبی حکام سے بھی فلسطینی شہری کی رہائی کیلئے رابطہ کیا لیکن انھوں نے اس سے صاف انکار کر دیا ، فلسطینی شہری بشیر کو رہائی کے لیے پچاس ہزار ڈالر زر ضمانت کی ضرورت ہے ، شاہد خان رقم کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تعاون کے خواہشمند افراد ان سے فون نمبر +6317213841 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔