مسلم نمائندوں کیخلاف یہودی لابی کام کر رہی ہے : راشدہ طلیب

0
43

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کانگریس کی رکن راشدہ طلبیب نے کہا ہے مسلم کمیونٹی متحد ہو کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے زیر اہتمام واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ کنونشن کے اختتامی پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نظم ” اپنا” کے منفرد اور فعال کردار نے مسلم کمیونٹی کا بہترین تشخص پیش کیا، ہمیں چاہیئے اختلافات کو بھلا کر امریکی سسٹم میں اہم کردار ادا کریں، اگر ہم متحد ہوکر ایسا کریں گے تو وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنی منزل کو ضرور پالیں گے جس کے لیئے ہم جد و جہد کر رہے ہیں، یہودی لابی مسلم اراکین کانگریس کو ہرانے کیلئے کئی ملین ڈالرز خرچ کر رہی ہے، وہ کانگریس میں سچ کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں مشترکہ کوششیں کر کے ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا بنانا ہوگا۔ تنظیم تنظیم کے کے چیئرمین چیئر مین ڈاکٹرطارق ڈاکٹر طارق محمود اور اور ڈاکٹر ڈاکٹر ریما چوہدری نے خطاب میں کہا پاکستانی کلچر ، تجارت، ثقافت اور مصنوعات کے بارے امریکہ میں نئی نسل کو روشناس کرا رہے ہیں ، امریکہ میں 20 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹر اس سسٹم میں سیاسی اور سماجی طور پر بہت مضبوط ہیں۔ تقریب کے آخر میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خاں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here