پاکستان نے مسلسل الزام تراشی کرنے والی اشرف غنی حکومت کو کھری کھری سنا دیں

0
323

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان نے مسلسل الزام تراشی کرنے والی اشرف غنی حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف الزام تراشی کرنے والی افغان حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ افغان حکومت ہر روز پاکستان پر الزام لگاتی ہے، افغان حکومت نے اپنا ملک تباہ کر دیا اور ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے۔ ذاتی رائے میں ایسا لگتا ہے کہ افغانستان کے مسائل اتنی جلد نہیں ہوں گے، آئندہ ڈیڑھ ماہ میں حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے، افغان حکومت اور افغان طالبان دونوں سمجھوتا کر کے مسئال کا حل نکالیں۔ ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، تاہم افغان جنگ کی غلطی کر کے ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے بہت محنت کی، دنیا ہمارے کردار کو تسلیم کرے۔ معید یوسف نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی ہمیشہ تاریخ رہی ہے کہ وہاں دھڑے بن جاتے ہیں، اب اگر دوبارہ افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو پھر امریکا سمیت خطے کیلئے بھی ی%D